پنجاب ،آج سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 2فیصد اضافہ

پنجاب ،آج سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 2فیصد اضافہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ آج سے لاگو ہو گا،سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ موجودہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کیا گیا ہے ، گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی انوائس ویلیو پر عائد ہوگا۔

 فنانس بل دستاویز کے مطابق  ایک سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا ، اس سے پہلے ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کی انجن سی سی کے مطابق لیا جاتا تھا، 2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا ، اس سے پہلے ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کی انجن سی سی کے مطابق لیا جاتا تھا،ہزار سی سی تک لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا ، 1000 سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر کی صورت میں نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ، ملکیت ٹرانسفر پر نیا مالک 10 سال تک 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ لائف ٹائم ٹوکن ادا کرے گا ، ملکیت ٹرانسفر 10 سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں