ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز، تنظیمی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کافیصلہ

 ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز، تنظیمی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کافیصلہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر )کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے اور تنظیمی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کرنےکافیصلہ کیاہے ۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ ، ڈیجیٹلائزیشن و آئی ٹی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم نے ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ ، ڈیجیٹلائزیشن و آئی ٹی اپ گریڈیشن کے لئے 7ارب روپے کا بجٹ منظورکیا ۔ری سٹرکچرنگ ، ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی اپ گریڈیشن کے لئے ملک بھر میں ایف بی آر کے نظام کوڈیجیٹلائزڈ اور ون لنک کے ذریعے ہیڈکوارٹر ز بورڈ سے منسلک کیاجائے گا۔ آئی ٹی نظا م کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے ٹیکس نظام میں بہتری لائی جائے گی۔ ایف بی آر کے پی او ایس (پوائنٹ آف سیل) کی تعداد میں اضافہ ، تمام شعبوں کوآئی ٹی نظام کے ساتھ منسلک کیاجائے گا۔ ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ ، ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی اپ گریڈیشن کے لئے آپریٹنگ اخراجات کی مد میں6ارب 10کروڑ روپے اور کمپیوٹرو آلات خریداری کے لئے 90کروڑ کا بجٹ منظور کیاگیاہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں