کالعدم ٹی ٹی پی کے دو سہولت کار گرفتار

کالعدم ٹی ٹی پی کے دو سہولت کار گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے دو سہولت کار سپر مارکیٹ سہراب گوٹھ سے گرفتار۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل ہیں۔

 دونوں کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر فورتھ شیڈول میں بھی نوٹیفائڈ ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی بڑی رقم برآمد ہوئی ہے ۔ امیر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم میں سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے سے دو عدد خودکار جدید (برسٹڈ) 9 ایم ایم پستول بھی خریدے تھے ۔ دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر بر آمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈا چلا رہے تھے ، اڈے سے حاصل ہونے والی رقم سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جاتی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں