قائم مقام گورنرپنجاب ، ڈپٹی سپیکر نیو یارک اسمبلی کی ملاقات

قائم مقام گورنرپنجاب ، ڈپٹی سپیکر نیو یارک اسمبلی کی ملاقات

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)سپیکر پنجا ب اسمبلی ملک احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گورنر پنجاب کے غیر ملکی دورے پر ملک احمد خان قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔۔۔

 جبکہ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جار ی کردیا ۔قائم مقام گورنر ملک احمد خان سے نیو یارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مسٹرفل ریموس کی سربراہی میں وفد نے گو رنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں انجیلا ریموس، الیس بروک، کرسٹین ماکاری، میگیل مینا، اطہر ترمذی، روساریو، ڈاکٹر اعجاز ، امتیاز راہی، ڈاکٹر خالد محمود، رخسانہ محمود، ڈاکٹر پرویز اقبال، طارق خان، اشفاق احمد، عامر میمن، افتخار سعید، ڈاکٹر سعدیہ طاہر، امتیاز پیرزادہ، نعیم ہارون، عمران راشد، سلیمان راشد، ہارون راشد، فراز نصیر اور نعیم اختر شامل تھے ۔ ملاقات میں نیویارک اور پنجاب کے درمیان سسٹر سٹیٹ بنانے اورپاک امریکہ تعلقات، پارلیمانی امور،تعلیم، صحت و دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ قائم مقام گورنر نے نیویارک اور پنجاب کو سسٹر سٹیٹ بنانے سے متعلق قرارداد پر اتفاق کیا اورکہا قرارداد سے امریکی ریاست اور پاکستان کے صوبوں میں تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں