بی آئی ایس پی پروگرام ،پوری رقم ملنی چاہیے :روبینہ خالد

 بی آئی ایس پی پروگرام ،پوری رقم ملنی چاہیے :روبینہ خالد

لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام سے وابستہ خواتین سے بد تمیزی اور کٹوتی کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس ہے۔

مستحقین کو عزت کیساتھ پوری رقم ملنی چاہیے۔ 8171 سے آنیوالا میسج ہی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آتا ہے ،080026477پر سٹاف سے متعلق شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ارکان پنجاب اسمبلی، پیپلز پارٹی ویمن ونگ پنجاب اور نوٹیبلز سے ملاقات کے بعد رانا جواد،میاں ایوب،احسن رضوی،نرگس فیض ملک ،فائزہ ملک اور چودھری اختر کیساتھ پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں