نان فائلرز کی اصطلاح ڈکشنری سے باہر کردینگے ،وزیر خزانہ

نان فائلرز کی اصطلاح ڈکشنری  سے باہر کردینگے ،وزیر خزانہ

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے حکومت کا ہر صورت زراعت اور پراپرٹی پر ٹیکس لگانے کا ارادہ ہے۔

 صوبے زراعت اور پراپرٹی کو ٹیکس نیٹ میں نہ لائے تو سسٹم نہیں چلے گا، صوبوں کو سوشل پروٹیکشن میں بھی حصہ ڈالنا ہوگا، وفاق کا اکٹھا کیا گیا ریونیو کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے ۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا اس بجٹ کو ہمیں ایک روڈ میپ کے طور پر دیکھنا ہوگا، پاکستان ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے نو فیصد کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اسے 13 فیصد تک لے جانا ہوگا۔انہوں نے کہا لوگ ٹھیک کہتے ہیں نان فائلرز کی کیٹیگری کو ختم ہی کردیں، یہ دنیا کا واحد ملک ہوگا جس میں نان فائلرز کی اختراع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں