چچا ،بھتیجی ملک تباہ کر رہے

چچا ،بھتیجی ملک تباہ کر رہے

لاہور (سیاسی رپورٹر سے )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ۔

اپوزیشن لیڈر نے آئندہ ہفتے عوامی اسمبلی کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کریں گے ۔لاہور پریس کلب میں شیخ امتیاز، فرخ جاوید مون او ر اویس ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر نے کہا چچا ، بھتیجی ملک کو معاشی طور پر تباہی کی جانب لے کر جا رہے ہیں ، بیس کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں ۔بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے کے خلاف پی ٹی آئی نہ صرف محرم کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے بلکہ ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر عوامی اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں