وسائل کم ، مسائل زیادہ

وسائل کم ، مسائل زیادہ

لاہور (سیاسی رپورٹر سے )صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں کے وفدنے ملاقات کی جس میں تنظیم سازی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہونے کے باوجودہم عوامی مشکلات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ذاتی و سیاسی مفادات کی بجائے ملک و قوم کا سوچیں۔ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین تر جیح ہونی چاہئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں