الیکشن کمیشن:29ستمبرکواسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات

الیکشن کمیشن:29ستمبرکواسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )الیکشن کمیشن نے 29ستمبر کواسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے پیرا وائز کمنٹس طلب کرلیے۔۔۔

 دوران سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیاکہ کیا الیکشن ایکٹ سے متعلق کوئی بل پراسس میں ہے ؟،وکیل نے بتایاکہ الیکشن ایکٹ بل پراسس میں ہے ،کیبنٹ سے ہوگیاہے ابھی پارلیمنٹ میں پیش ہوناہے ،نشستوں سے متعلق معاملہ وزیر اعظم کو دوبارہ بھجوایا ہواہے ،الیکشن کمیشن حکام نے بتایاکہ ڈائریکٹ الیکشن ہوسکتاہے لیکن ایم سی آئی کا نہیں ہوسکتا،جب تک نشستوں کا معاملہ حل نہیں ہوجاتا،عدالت نے کہا ایم سی آئی تیارہے ، وفاقی حکومت کا کیا سٹیٹس ہے ،شیڈول کب دیں گے ،الیکشن کمیشن حکام نے کہا آخری میٹنگ میں ایک ہفتہ کا وقت دیاتھا ،اب دوبارہ یاددہانی کرائی ہے ، اگست کے پہلے ہفتہ میں شیڈول دیں گے ،عدالت نے استفسار کیاکہ کیا لوکل گورنمنٹ اسمبلی کے بغیر پراپرٹی ٹیکس کے معاملات ہوسکتے ہیں،اصل مسئلہ ترمیم کا ہے ،وفاقی حکومت ہی معاملات کو دیکھے گی اس کے بعدمعاملات حل ہو سکتے ہیں،الیکشن حکام نے کہا بلدیاتی الیکشن کے لئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے ، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات کلیئر نہیں ہیں،اگلے دو ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا،عدالت نے ریمارکس دئیے سماعت چھٹیوں کے بعد ہو گی،اگر کوئی مسئلہ ہوتاہے تو سی ایم دائر کر دی جائے ،ایم سی آئی کی آمدن اور اخراجات کی مکمل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی ،عدالت نے تمام متعلقہ درخواستوں کا یکجا کردیا اور سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں