بین الاقوامی گینگ گرفتار کروڑوں کی منشیات برآمد

بین الاقوامی گینگ گرفتار کروڑوں کی منشیات برآمد

لا ہو ر (کر ائم رپو ر)کینٹ، ڈیفنس، برکی اور بیدیاں روڈ میں کام کرنے والا بین الاقوامیعماد بٹ عرف سپیڈی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

منشیات سیل نے قمر مظفر (اٹالین نیشنیلٹی ہولڈر)، عرفان عرف بلا (سپینش نیشنیلٹی ہولڈر)اور عماد بٹ عرف سپیڈی (یوکے نیشنیلٹی ہولڈر)پر مشتمل گینگ کے نیٹ ورک کاسراغ لگایا۔گرفتار ملزموں میں قمر مظفر(سرغنہ)،عرفان عرف بلا، عماد بٹ عرف سپیڈی، رضوان حسین،ملک وقاص،فہیم رزاق عرف فیمی اور شامل ہیں ،ملزم اٹلی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات سمگل کراتے تھے ۔ملزموں سے کروڑوں کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں