جنرل ساحر شمشاد کادورہ روس اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد کادورہ روس  اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں

راولپنڈی(دنیا نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے روس کا سرکاری دورہ کیا ۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے روس کے اعلٰی عسکری حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحرشمشاد نے نائب وزیردفاع ،ڈپٹی سیکرٹری سکیورٹی کونسل،روسی ڈپٹی چیفس آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔دونوں جانب سے عسکری اورملٹری ٹیکنیکل تعاون کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اورانسداددہشتگردی کے اموربھی زیرغورآئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں