سولر قرض کیلئے کوئی رجسٹریشن شروع نہیں ہوئی ،پنجاب بینک نے ترجمان وزیراعلیٰ کا دعویٰ غلط قرار دیدیا

سولر قرض کیلئے کوئی رجسٹریشن شروع  نہیں ہوئی ،پنجاب بینک نے ترجمان  وزیراعلیٰ کا دعویٰ غلط قرار دیدیا

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )وزیراعلیٰ مریم نواز کے ترجمان کوثر کاظمی کے سولر فری دینے اور عوام سے فوری رجسٹریشن کروانے کے دعوے کو بینک آف پنجاب نے غلط قرار دیدیا اور واضح کیا کہ کسی برانچ میں کوئی رجسٹریشن شروع نہیں ہوئی اور نہ ہی ہمیں اس کا کچھ علم ہے ۔

بینک حکام کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے 200 یونٹ والوں کیلئے سولر بالکل فری ہیں ۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کوثر کاظمی نے ٹویٹ کیا کہ 201سے 300یونٹ والوں کو 2 لاکھ 25ہزار ،301سے 400 یونٹ والوں کو 3 لاکھ ، 401سے 500 یونٹ والوں کو 3 لاکھ 75ہزار قرض ملے گا۔ قرض پر کوئی سود نہیں لیا جارہا اور اسکی ادائیگی 5 سال میں ہوگی۔ انہوں نے لکھا آج ہی بینک آف پنجاب کی قریبی برانچ میں اپنے اصل شناحتی کارڈ اور بجلی بل کے ہمراہ رجسٹریشن کروائیں۔ کچھ دیر بعد ہی اس معاملے پر اعلیٰ حکومتی حکام نے سخت نوٹس لیا۔ بعد میں وزیراعلیٰ کے ترجمان نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں