عزم استحکام:30فیصد کارروائیاں، 70فیصد ڈائیلاگ

 عزم استحکام:30فیصد کارروائیاں، 70فیصد ڈائیلاگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق حتمی حکمت عملی تیار کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کو آپریشن کی وجوہات اور دائرہ کار پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے دہشتگردی، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آپریشن عزم استحکام کے تحت 30 فیصد کارروائیاں، 70 فیصد ڈائیلاگ اور دیگر اقدامات ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی کے باعث دہشتگرد کلیئر کیے گئے علاقوں میں واپس آگئے ۔فورسز نے بے پناہ قربانیوں سے علاقے کلیئر کرواکے صوبائی حکومتوں کے حوالے کیے ۔صوبائی حکومتیں کلیئر علاقوں کو دہشتگردوں سے محفوظ نہیں رکھ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں