فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 44افسروں کی گریڈ 18میں ترقی

فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 44افسروں کی گریڈ 18میں ترقی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے )پنجاب میں گریڈ 17 کے 44افسروں کو گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی ۔

حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 44افسروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاجسکے مطابق محمد طیب سراج ،محمد وسیم اسلم اورعبدالرحیم کوگریڈ 17 سے گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی۔ترقی پانیوالوں میں شہزاد اختر، شعیب منیر، محمد اویس رفیق، عبدالصبور خان رانا، محمدحسیب اسلم خان، اسد اقبال ،حسن رؤف و دیگر شامل ہیں۔ ان افسروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ادھرپنجاب حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سحرش حیات کو تبدیل کر کے انکی خدمات مزید تقرری کیلئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سپرد کر دی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں