9 مئی :عمرایوب، احمد بھچر سمیت 8 رہنما 2 کیسزسے بری

 9 مئی :عمرایوب، احمد بھچر سمیت 8 رہنما 2 کیسزسے بری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،احمد خان بھچر کو تھانہ سٹی میانوالی میں درج 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔۔۔

 عمر ایوب ودیگر خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، فاضل عدالت نے عمر ایوب ،احمد خان بھچر،احمد چٹھہ،چو دھری اعجاز،امین خان نیازی،اسحاق اور جہانزیب کو دو مقدمات سے بری کر دیا جبکہ تھانہ سٹی میانوالی میں درج مقدمہ کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی ، عمر ایوب نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مخصوص نشستوں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی خود کرینگے ، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ،پنجاب کی ٹک ٹاک وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر سیل کر رکھا ، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر مقدمات شرمناک ہیں،اہم سرکاری افسر سیاست سے باز رہیں ورنہ ہر فورم پر ان کا محاسبہ کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں