حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ، اسفند یار ولی

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ، اسفند یار ولی

اسلام آباد (دنیا نیوز )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے ، جذبات پر مبنی فیصلوں کے نتائج کسی بھی صورت سود مند نہیں ہوتے ،ماضی میں ہم اس قسم کے جذباتی فیصلوں کے خراب نتائج دیکھ چکے ہیں۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کے ان غلط فیصلوں کے اثرات آج تک سیاست پر نمایاں ہیں۔سیاست میں ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا اصل امتحان ہوتا ہے ،جمہوریت  اور سیاسی عمل کی مضبوطی کیلئے غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ان کاکہنا تھا حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے ،حکومت کا فیصلہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویوں کو پروان چڑھائے گا۔اصل احتساب ان کا ہونا چاہئے جو مصنوعی سیاسی قوتوں کو بنانے کے ذمہ دار ہیں،سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے کی روش بند کرنی ہوگی،مسائل سے نکلنا ہے تو جمہوری اصولوں پر کھڑے ہوکر پارلیمان کو بالادست بنانا ہوگا،جب تک ہم غیر سیاسی کھیل کا حصہ رہیں گے ، ملک میں جمہوریت مفلوج رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں