ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل تعیناتی کیس:لاہور ہائیکورٹ کا فریقین کو نوٹس، جواب طلب

ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل  تعیناتی کیس:لاہور ہائیکورٹ کا  فریقین کو نوٹس، جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ، جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا، ایکٹ کے تحت بننے والے ٹربیونلز پر حکم امتناعی جاری کیا جائے ،اس ترمیمی ایکٹ کو منظور کرنے کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا ہے اسی نوعیت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ ودیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہے حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر ایکٹ منظور کیا گیا ، عدالت الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر قانونی قرار دے ،عدالت پرانے ٹربیونل بحال کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں