ٹیکس ، گندم کی کم قیمت :کسان اتحاد کا دھرنے کا اعلان

 ٹیکس ، گندم کی کم قیمت :کسان اتحاد کا دھرنے کا اعلان

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ،آ ئی این پی)کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے حکومت کی طرف سے کسانوں پر لگائے جانیوالے ٹیکس اور پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 2850 روپے مقرر کرنے پر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد حسین باٹھ کاکہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے اور یہ معاشی قتل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کر رہی ہیں، پنجاب حکومت کسانوں کو گندم 2850 روپے من فروخت کرنے پر مجبور کررہی ہے جبکہ کسان کے اخراجات اس سے کہیں زائد ہیں،حکومت کسانوں سے گندم خرید رہی ہے اور نہ ہی انہیں بیچنے دے رہی ہے ،یہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے کیونکہ ایسی صورتحال میں آئندہ برس گندم کی کاشت 50 سے 60 فیصد کم ہوگی جبکہ حکومت کے پاس گندم درآمد کرنے کیلئے زرمبادلہ ہی نہیں ہے ۔ حکومت نے زرعی ٹیکس کے خاتمے کا اعلان نہ کیا تو ملک بھر کے کسان اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دینگے اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں