بانی پی ٹی آئی سے 1635 افراد کی ملاقاتیں ، اڈیالہ جیل کے اعدادو شمار

بانی پی ٹی آئی سے 1635 افراد کی  ملاقاتیں ، اڈیالہ جیل کے اعدادو شمار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی قید کے دوران ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، عمران خان نےستمبر 2023ء سے جولائی 2024ء تک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کیں۔

اڈیالہ جیل سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے کمرہ ملاقات میں 454 ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں 88 وکلا، 223 سیاسی دوست، 119 فیملی اور 14 سپیشل ڈاکٹر شامل ہیں۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے 1181 ملاقاتیں ہوئیں جن میں وکلا سے 591، فیملی سے 273 اور 317 میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے 13 کالز کرائی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں