عدت کیس :عمران خان اور بشریٰ کی بریت کا فیصلہ چیلنج

عدت کیس :عمران خان  اور بشریٰ کی بریت کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

وکیل زاہد آصف چودھری کے ذریعے دائر اپیل میں حکومت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فریق بناتے ہوئے کہاگیا کہ ایپلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی،ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا،ایپلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزموں کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججز کا سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں