لیسکوعملہ 7056آن لائن شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام

لیسکوعملہ 7056آن لائن  شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )گرم موسم میں بجلی بند ہونے پرشہریوں کی جانب سے آن لائن شکایات میں ریکارڈ اضافہ ہونے لگا جبکہ لیسکو کا عملہ کھلی کچہریوں اور آن لائن شکایات کو نظرانداز کرنے لگا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو آن لائن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے ایک روز میں درج کروائی گئی شکایات میں سے 7056 کاازالہ نہیں ہوسکا ،سائوتھ سرکل 1706 شکایات کے ساتھ پہلے ،تھرڈ سرکل 1321 شکایات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔فرسٹ سرکل میں شہریوں نے 1225 ، سنٹرل سرکل میں 648 ،اوکاڑہ سرکل میں 606 ، قصور سرکل میں 724 ، شیخوپورہ سرکل 600 اور ننکانہ میں 265 شکایات درج کرائیں تاہم لیسکو سٹاف کی جانب سے تاخیر معمول بن چکا ہے جس کی ایک بڑی وجہ سٹاف کی کمی بھی ہے ۔ ڈسٹری بیوشن سسٹم پر تکنیکی خرابیوں کی بھرمارسے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی معمول بن چکا ہے ۔گزشتہ روز تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے میں بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم پر فائرنگ کردی اور یرغمال بناکر تشددکا نشانہ بھی بنایا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں