فرنس آئل پر چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس ختم کرنے کا فیصلہ

 فرنس آئل پر چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے فرنس آئل پر چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت  نے پاور پلانٹس کو ریٹائر کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔اعلامیہ کے مطابق 1994 اور 2002 کی پالیسی کے تحت لگنے والے تمام مہنگے پاور پلانٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، مہنگے فیول پر چلنے والے تمام پلانٹس کو ریٹائر کرنے سے بجلی کے نرخ میں کمی واقع ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں