ایف آئی اے کے 15ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ترقی اور تعیناتی

ایف آئی اے کے 15ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ترقی اور تعیناتی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، دنیا نیوز) ایف آئی اے کے 15 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی دے کر تعیناتی کر دی گئی۔

ڈی ڈی اینٹی کرپشن سرکل سمیع الرحمن کو ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا، ڈی ڈی اینٹی منی لانڈرنگ بلال اسلم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر فیصل آباد زون، ڈی ڈی سائبر کرائم رپورٹنگ احمد رضوان کو ملتان سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز، ڈی ڈی سائبر کرائم کراچی محمد نواز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی، ڈی ڈی امیگریشن بلوچستان سعید احمد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر بلوچستان زون، ڈی ڈی امیگریشن باچا خان ایئرپورٹ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کمپوزٹ زون اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ۔ ادھر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 19 کے افسر ، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خالد اقبال کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کو دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر اردو یونیورسٹی، گریڈ 19کی افسر فائزہ عروج کو 3سالہ ڈیپوٹیشن پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی اور پاکستان پوسٹل سروس گریڈ 18کی افسر عائشہ نیئر کو 3سالہ ڈیپوٹیشن پر سرمایہ کاری بورڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں