پنجاب: اپوزیشن نے سڑک پر عوامی اسمبلی لگالی، حکومت کے خلاف نعرے بازی

پنجاب: اپوزیشن نے سڑک پر عوامی اسمبلی لگالی، حکومت کے خلاف نعرے بازی

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلاکر خود سڑک پر عوامی اسمبلی لگا لی، اپوزیشن کا کہنا تھا کہ جب تک معطل ارکان کی رکنیت بحال نہیں کی جاتی ایوان میں نہیں جائیں گے، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں فلسطین اور کشمیر کے حق میں قراردادیں بھی منظور کرلیں۔

 اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جن ارکان کی رکنیت معطل نہیں ان کو بھی اسمبلی جانے سے روکا گیا، اپوزیشن کی عوامی اسمبلی کا پنجاب اسمبلی کے باہر سڑک پر اجلاس ہوا ، میاں اعجاز شفیع نے سپیکر کے فرائض انجام دئیے ، اپوزیشن ارکان نے حکومت پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی، اجلاس میں عافیہ صدیقی کی رہائی ، گمشدہ افراد ، مہنگائی ، لاقانونیت پر قراردادیں پیش کی گئیں، اپوزیشن کی عدم شرکت کے باعث پنجاب اسمبلی کااجلاس کورم ٹوٹ جانے پر ملتوی کردیا گیا، سپیکر نے اپوزیشن کے رویے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے محکمہ قانون سے ایڈوائس مانگ لی کہ اجلاس پر اٹھنے والے دو کروڑ71لاکھ کے اخراجات پر کیا کارروائی کی جائے ، پنجاب اسمبلی کاا جلاس سپیکر ملک محمد احمد خاں کی زیرصدارت ہوا ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمدخان نے کہاہے کہ ایوان میں ننگی گالیاں دینے والے معطل ارکان اسمبلی میں معافی مانگیں ، بطور سپیکر کسی کو ایوان میں گالیاں دینے کی اجازت نہیں دوں گا ، آج کے اجلاس میں ساٹھ ارکان نے جعلسازی کرکے چوری حاضری لگائی تاکہ ٹی اے ڈی اے لے سکیں ،وزرات قانون سے کارروائی کے لئے ایڈوائس مانگ لی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں