پنجاب میں 152کنٹریکٹ و ایڈہاک ڈاکٹرز برخاست

پنجاب میں 152کنٹریکٹ و ایڈہاک ڈاکٹرز برخاست

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے 152 کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز فارغ کر دیئے گئے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کردیا۔

 جس کے مطابق ڈاکٹرز کا تعلق پنجاب کے تمام اضلاع سے ہے اور152 ڈاکٹرز  میں میڈیکل آفیسر ، خواتین میڈیکل آفیسر اور ڈینٹل سرجن شامل ہیں جن کو فوری نوکریوں سے برخاست کرنے کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ کی طرف سے کسی قسم کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں