مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں،جس کی ہیں اسے ملنی چاہئیں:ندیم افضل چن

مخصوص نشستوں پر ہمارا حق  نہیں،جس کی ہیں اسے ملنی  چاہئیں:ندیم افضل چن

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں ہے ، جس جماعت کی مخصوص نشستیں بنتی ہیں اسے ملنی چاہئیں۔۔۔

 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نہ ہوتی تو تین سال پہلے پی ٹی آئی پر پابندی لگ چکی ہوتی، پیپلزپارٹی نہ ہوتی تو تین سال پہلے ہی یہ دہشتگرد ڈکلیئر ہو چکے ہوتے ، پیپلزپارٹی نہ ہوتی تو شاید یہ الیکشن بھی نہ ہوتے ،سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعت کے طور پر ڈیل کرنا چاہیے ، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ جس سیاسی جماعت کا رویہ آمرانہ ہے اسے قومی دھارے میں آنے کا موقع نہ دیا جائے ،خیال رہے پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ پی ٹی آئی نے درخواست دائر نہیں کی، نہ ہی فریق بنی، تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں، سپریم کورٹ اپنا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں