اے ڈی بی:سیلاب متاثرین کیلئے 40کروڑ ڈالر قرض منظور

اے ڈی بی:سیلاب متاثرین کیلئے 40کروڑ ڈالر قرض منظور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ،اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خرچ کی جائے گی۔

 ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ منصوبے کیلئے رقم کا استعمال کیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چالیس کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کیلئے 1.5 بلین ڈالر قرض پروگرام کا حصہ ہے ۔ 2022 کے دوران سندھ میں تباہ شدہ گھروں کی تعمیر پر رقم خرچ کی جائے گی، رقم کمیونٹی انفراسٹرکچر، ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کیلئے بھی خرچ کی جائے گی، سمال انٹرپرائزز اور ای کامرس کیلئے بھی رقم خرچ کی جا سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں