جسٹس طارق، جسٹس مظہر سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج مقرر،صدر نے منظوری دے دی

جسٹس طارق، جسٹس مظہر  سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج  مقرر،صدر نے منظوری دے دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری انے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جسٹس  سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کیلئے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات کئے گئے ہیں،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں،صدر مملکت نے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں