پرویز الٰہی کی گرفتاری کے دوران اہلکاروں پر تشدد کیس میں ملزم8 اگست کو طلب

پرویز الٰہی کی گرفتاری کے دوران اہلکاروں  پر تشدد کیس میں ملزم8 اگست کو طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی گرفتاری کے دوران مبینہ پٹرول بم چلانے اور اہلکاروں پر تشدد کیس میں ملزموں کو8 اگست کو طلب کرلیا۔

ملزموں پر کار سرکار میں مداخلت ، پولیس پر حملہ اور پٹرول بم پھینکنے کا الزام ہے ،دیگر ملزموں میں پرویز الٰہی کے باورچی، ڈرائیورز اور سکیورٹی گارڈز شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں