بلاول کا دیا گیا 100 دن کا وقت ختم پی پی وسطی پنجاب کی تنظیم نو نہ ہوسکی

بلاول کا دیا گیا 100 دن کا وقت ختم  پی پی وسطی پنجاب کی تنظیم نو نہ ہوسکی

لاہور (یاسین ملک )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تنظیم نو بارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دیا گیا 100 دن کا وقت ختم ہو گیا ،پیپلز پارٹی لاہور سمیت وسطی پنجاب کے 26اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز، سیکرٹریز اطلاعات ودیگر عہدیداروں کا تقرر نہ ہو سکا۔

 بلاول بھٹو نے راجہ پرویز اشرف کو 10 مئی کو 100دن میں تنظیم نو مکمل کرنیکا ٹاسک دیا تھا۔ذرائع کے مطابق لاہور کی تنظیم نو کا عمل دھڑے بندی اور ذاتی پسند نا پسند کا شکار ہو گیا،دیگر ڈویژنوں ، اضلاع میں بھی صورتحال مایوس کن ہے ، نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تنظیمی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے کہا وسطی پنجاب کی تنظیم سازی کیلئے تمام لسٹیں مکمل کر لی گئی ہیں ، بلاول بھٹو کی بیرون ملک واپسی پر لسٹیں انکے حوالے کر دی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں