جماعت اسلامی رہنما کے بیٹے کی نظر بندی ، پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری کو نوٹس

 جماعت اسلامی رہنما کے  بیٹے کی نظر بندی ، پنجاب  حکومت، ہوم سیکرٹری کو نوٹس

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی رہنما کے بیٹے کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس انوار الحق پنوں کے روبرو عثمان کے والد رفیع خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسکا بیٹا کسی مقدمہ میں نامزد نہیں ،نامعلوم وجوہات پر گرفتارکیا گیا ۔ استدعا ہے کہ بیٹے کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں