بانی پی ٹی آئی کا مثبت یوٹرن، اچھا جواب آنا چاہیے :مشاہد

 بانی پی ٹی آئی کا مثبت یوٹرن، اچھا جواب آنا چاہیے :مشاہد

لاہور(دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی پیشکش کرتے کہا فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ، ہم مذاکرات کو تیار ہیں، فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے ، تنقید کی ہے ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا بانی پی ٹی آئی کے مثبت یوٹرن کوویل کم کرتا ہوں،اداروں کے درمیان جنگ کو جیتا نہیں جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کا بیان اچھی ڈویلپمنٹ ہے ، اس کا اچھا جواب آنا چاہئے ، بانی پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں، سیز فائر کے ساتھ سوشل میڈیا مہم بند اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ، بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو بنی گالہ ہاؤس ریسٹ میں بھیج دیا  جائے ، معاملات ٹھنڈے ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے ہمیں خود ہی بصیرت سے فیصلے کرنے چاہئیں، فوج کا مورال تب ہی بلند ہوگا جب عوام ساتھ ہوں گے ، عوام اورفوج میں خلیج کو بڑھانا نہیں چاہئے ، تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے ۔ اگر بینظیر، نوازشریف میں مذاکرات ہوجاتے تو‘‘کو’’ نہیں ہونا تھا، پینک ان لوگوں کو ہے جن کا مینڈیٹ جعلی ہے ، کرسی آج ہے تو کل کو ہوا کی طرح اڑجاتی ہے ، پاکستان کا سوچنا چاہئے ،ہم دہشتگردوں سے تو مذاکرات کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کیوں نہیں؟ سیاستدان وہی اچھا ہوتا ہے جو غلطیوں سے بھی سیکھے ، اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کو دل کھلا کر کے آگے بڑھنا چاہئے ۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا قومی معیشت پہلے بھی مشکل دور سے گزری ہے ، جس قسم کی پریشانی آج ہے ایسی پہلے نہیں تھی، پچھلے ایک دو ماہ سے اس میں تیزی آئی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے مزید ٹیکس حکومت نے لگائے اس کا منفی اثر پڑا ہے لیکن کرنٹ اکائونٹ کا خسا رہ کم ہو ا، افراط زر کم ہو کر 12 فیصد پر آ گیا، اچھی معاشی خبریں بھی آئی ہیں، کچھ فیکٹر منفی بھی ہیں، زیادہ تر لوگ سیاسی صورتحال سے پریشان ہیں،غیر یقینی صورتحال ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں