ڈیفنس:مبینہ مقابلہ، 2زخمی ڈاکو گرفتار، لاکھوں کے ڈاکے

ڈیفنس:مبینہ مقابلہ، 2زخمی ڈاکو گرفتار، لاکھوں کے ڈاکے

لاہور (کر ائم رپو رٹر )تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق بسلسلہ چیکنگ پی کے ایل آئی چوک موجود تھے کہ 3مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے اہلکاروں پرفائرنگ شروع کر دی۔

 جوابی فائرنگ پر 2ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پکڑے گئے جنکی شاہین اور رفیق کے نام سے شناخت ہوئی ۔ ملزموں نے چند قبل روز ڈیفنس سی کے علاقے میں دکان لوٹی تھی ،موٹر سائیکل ، اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،ملزم ڈکیتی، چوری کے 21مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے ،تیسرا ڈاکو فرار ہو گیا۔ دریں اثنا شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونزودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ہربنس پورہ میں یاسین سے 4 لاکھ 15 ہزار و موبائل، شیرا کوٹ میں غفار سے اڑھائی لاکھ وموبائل،مسلم ٹائون میں بلال سے 1 لاکھ 60 ہزار و موبائل،اجمل اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ ، زیورات وموبائل،راوی روڈ پر رفیق سے 2 لاکھ وموبائل،غازی آباد میں قاسم سے 1لاکھ وموبائل ،جنوبی چھائونی میں فیصل سے 1لاکھ وموبائل ،مصطفی آباد میں نصیر سے 1لاکھ وموبائل ،لیاقت آباد میں فردین سے 80ہزار وموبائل چھین لیا گیا۔شادباغ اور شمالی چھائونی سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی، ملت پارک ،ستوکتلہ اور اقبال ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں