ویڈیو کیس :ایف آئی اے کے ایس او پیز طلب ،میرا کیس سیاسی نہیں :عظمیٰ بخاری

 ویڈیو کیس :ایف آئی اے  کے ایس او پیز طلب ،میرا کیس سیاسی نہیں :عظمیٰ بخاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف درخواست پر ایکس سے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے کے ایس او پیز طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے گزشتہ رو ز جعلی ویڈیو کیس پر سماعت میں ریمارکس دئیے کہ کیا لوگ ہاتھوں میں ڈنڈا اٹھا لیں ؟، ایف آئی اے کا کام صرف اتنا ہے کہ اس کو درخواست دو اور بھول جاؤ۔ عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کا سیاسی کیس نہیں بلکہ وہ تمام عورتوں کیلئے انصاف چاہئے ،وزیر اعلی ٰپنجاب نے کہا ہے کہ عظمیٰ اب پیچھے نہ ہٹنا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں