خطرناک دہشت گردوں کے سرکی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

خطرناک دہشت گردوں کے سرکی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

لاہور (دنیا نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھاکہ خطرناک مجرموں کے سر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التوا تھا، سنگین جرائم میں ملوث مجرم اور دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرینگے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 5اگست کو اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں