نازیبا تصاویر کیس:ملزم کی سائبر کرائم کے دفتر میں خود کشی

 نازیبا تصاویر کیس:ملزم کی سائبر کرائم کے دفتر میں خود کشی

سکھر(بیورو رپورٹ)ایف آئی اے سائبر کرائم سکھر کے دفتر میں جسمانی ریمانڈ پر زیر تفتیش ملزم نے بیت الخلا میں چادر کا پھندا لگارکر خود کشی کرلی۔ملزم اعجاز شیخ پر سابق خاتون دوست کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے الزام میں سابق خاتون دوست کے شوہر کی شکایت پر ملزم اعجاز شیخ کو لاڑکانہ سے گرفتار کرکے سائبر کرائم پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کے پاس ریمانڈ پر زیر تفتیش تھا۔ذ رائع کے مطابق ملزم نے رات کے وقت چادر کا پھندا لگاکر بیت الخلا میں جاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا ۔پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کیلئے ملزم کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم گرفتاری کے بعد سخت ذہنی اذیت میں مبتلا تھا اور اس نے یہ انتہائی اقدام اپنی اور خاندان کی بدنامی کے ڈر سے اٹھایا جبکہ اس حوالے سے متعدد بار ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی موقف سامنے نہ آسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں