وزیراعظم آج کوئٹہ پہنچیں گے ، امن و امان بارے بریفنگ دی جائیگی
کوئٹہ(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف آج اتوار کو ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
دورہ کے دوران وزیراعظم کو امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا،وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔