اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت روکنے کیلئے صوبوں کو ہدایات

 اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت روکنے کیلئے صوبوں کو ہدایات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ)نے ڈاکٹرز کی تجویز کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت روکنے کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹرعاصم رئوف نے کہا کہ اینٹی بائیو ٹیک ادویات کی فروخت کیلئے قوانین میں تبدیلی کی تجویز پر کام ہورہاہے ۔ غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹر زکے خلاف کارروائی ،مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیں گے ۔پاکستان میں ہر سال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں جس سے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں کمی ہورہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں