لاہور سمیت ملک بھر کی غلہ منڈیوں میں ہڑتال ختم
لاہور(دنیا نیوز)لاہور سمیت ملک بھر کی غلہ منڈیوں میں ہڑتال ختم کردی گئی ،ہفتہ کو غلہ منڈیاں معمول کے مطابق کھلیں ۔
واضح رہے کہ ہول سیل گروسرز کی جانب سے دالوں اور چاول پر ٹیکس کیخلاف ملک بھر میں 3 دن کی ہڑتال کی گئی ، کاروبار معطل رہا۔پہلے مرحلے میں منڈیاں تین دن بند رکھنے کا لائحہ عمل طے ہوا تھا، صدر اکبر ی منڈی لاہور کے مطابق دوسرے مرحلے کیلئے لائحہ عمل6 اگست کو کراچی میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے ہوگا۔