200 یونٹ والوں کیلئے زیرو چارچز کردینگے ، قیصر احمد شیخ

200 یونٹ والوں کیلئے زیرو چارچز کردینگے ، قیصر احمد شیخ

کراچی (بزنس رپورٹر )وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور حکومت مہنگی بجلی کے مسئلے سے نمٹنے اور ملک کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ۔

 پی ایس ڈی پی سے 50ارب روپے کٹوتی کرکے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے زیرو چارچز کردینگے ۔کراچی ایکسپو سینٹر میں 19ویں مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیز پاکستان میں شپ بریکنگ ، ٹرمنل، ویئر ہاؤسنگ سمیت دیگر شعبوں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت پاکستانی سمندری حدود استعمال کرکے کراچی کے ذریعے مختلف ممالک میں ٹریڈ کرنا چاہتی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بڑا بریک تھرو ہے ،کے پی ٹی میں بڑے جہاز لائے جاسکتے ہیں جبکہ پورٹ قاسم میں بھی بڑے جہاز کیلئے ڈریجنگ کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فریٹ چارجز ایک اہم جز ہے ۔ بڑے جہاز آنے سے 50سے 60ڈالر فی ٹن فریٹ چارجز کم ہوجائیں گے ۔ دنیا میں اب بڑے جہازوں کے ذریعے تجارت کی جارہی ہے ۔ رواں ماہ ڈنمارک کے دورے کے دوران اس حوالے سے ایم او یو اور کنٹریکٹ کئے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور انٹرز ریٹ سے صنعتکار اور عوام مشکلات کا شکار ہیں ۔ حکومت شرح سود سنگل ڈیجٹ تک لائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اندورن سندھ ، بلوچستان سمیت پنجاب اور کے پی کے میں کئی علاقوں میں بجلی بل ادا نہیں کیے جاتے جو حکومت کیلئے مشکلات کا باعث ہے ۔ حکومت کو چائنا کے کارخانوں کو 500ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے جو روک دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں