رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ملتوی ،حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب
لاہور(اپنے خبر نگار سے )احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر مزید سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے ۔ ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی ۔حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وہ کمر کی تکلیف پرپیش نہیں ہو سکتے ۔ڈاکٹرز نے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے رکھا ہے ۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے ۔شہباز شریف کی جگہ انکی حاضری کیلئے انوار حسین پیش ہوئے ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کو فائدہ پہنچانے کیلئے سرکاری خزانے سے گندہ نالہ بنانے کا الزام ہے ۔