اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ،روضہ رسولﷺ پر حاضری

اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس  میں شرکت کیلئے سعودی عرب  پہنچ گئے ،روضہ رسولﷺ پر حاضری

اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے بدھ کو ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ امور کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق مدینہ ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل مدینہ برانچ ابراہیم بن محمد سعید نے کیا۔اسحاق ڈار نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نماز ظہر اور عصر مسجد نبوی میں ادا کی۔انہوں نے جبل احد پر شہدائے احد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں