پنجاب :اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

 پنجاب :اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب آرم رولز 2023 کے تحت اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دئیے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انفرادی اسلحہ لائسنس کی منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل اور متعلقہ ڈی سی کو دے دئیے گئے ۔موجودہ کیٹیگری میں ویپن کی تبدیلی ، بور تبدیلی اور گولیوں کی تعداد میں اضافہ کے تمام اختیارات ڈی سیز کو سونپ دئیے گئے ۔ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجرا کے تمام اختیارات بھی متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو سونپ دئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں