مساوات،رواداری اور برداشت جمہوریت کی بہترین تعریف:مریم نواز

مساوات،رواداری اور برداشت جمہوریت کی بہترین تعریف:مریم نواز

لاہور ( نیوز ایجنسیاں ) ‘‘اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں’’۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے منیارٹی ڈے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ منیارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے ہربھائی او ربہن کو سلام پیش کرتی ہوں۔

 قائد اعظم نے ہر شہری کو اپنی عبادت گاہ میں جانے کے لئے آزاد قرار دیاتھا۔مریم نواز نے کہا کہ مساوات، رواداری اور برداشت جمہوریت کی بہترین تعریف ہے ۔ پاکستان میں مذہب، ذات اور مسلک سے بالاتر ہر شہری برا بر ہے ۔ سب ایک ہی گلدستے کے خوش رنگ اور خوش نما پھول ہیں ۔ پاکستان سب کا ہے اور سب کے لئے جنت ارضی کے مترادف ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ میں نے پہلی تقریر کے روڈ میپ میں اقلیتوں کو سر کا تاج قراردیا۔ وساکھی پر کرتاپور جا کر گندم کاٹی اور سنگت کا لنگر کھایا۔ پنجاب کو دنیا بھر میں سکھ آنند کارج میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہونے کااعزاز حاصل ہے ۔ ہندو میرج ایکٹ اور کرسچن پرسنل لاز پر کام جاری ہے جس کو جلد اسمبلی میں لائیں گے ۔پہلی مرتبہ مینارٹیز گرانٹ کے لئے پنجاب میں 3ارب 66کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا-محکمہ اقلیتی امور کا ترقیاتی بجٹ 4000ملین اور اقلیتی ترقیاتی فنڈ 2500ملین مقرر کیا گیا ۔ اقلیتی برادری کے 1100 طلبہ کو 3کروڑ کے سکالرشپ دئیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے نہم کے رزلٹ میں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ نمبر لینے والی ملتان کی ہونہار طالبہ فاطمہ سعید کو مبارکباد دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں