سندھ حکومت کے دفاتر میں منرل واٹر بوتل ترک ، جگ اورگلاس استعمال کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کے دفاتر میں  منرل واٹر بوتل ترک ، جگ  اورگلاس استعمال کرنے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے دفاتر میں منرل واٹر بوتل کا استعمال ترک کرنے کا فیصلہ،تمام سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کی پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کوختم کیا جائے ، سندھ حکومت نے سرکلرجاری کردیا۔

سرکلر کے مطابق سندھ حکومت کے دفاتر میں پانی پینے کے لیے جگ اور گلاس کا استعمال کیاجائے ۔ پلاسٹک کی بوتلوں کو ٹھکانے لگانے سے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات پر وزیر اعلیٰ سندھ نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں