استحکام پاکستان پارٹی ریاست کی مضبوطی کیساتھ کھڑی ہے :علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی ریاست کی  مضبوطی کیساتھ کھڑی ہے :علیم خان

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پارٹی کے ضلعی صدور اور صوبائی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ، وطن عزیز کی ریڈ لائن اور قومی ترجیحات مکمل طور پر واضح ہیں، ہماری پارٹی ہر حال میں ملک و قوم اور ریاست کی مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے آئندہ ہفتے استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی جس میں سیاسی مشاورت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔عبدالعلیم خان نے سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے طاہر ہندلی کو مرکزی مجلس عاملہ کا رکن نامزد کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں خاور ممتاز مانیکا، نیازگشکوری، طاہر ہندلی،رانا عمر نذیر اور رفاقت گیلانی نے بھی اظہار خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں