9 مئی بڑا سانحہ ،سزا ، جزا کا عمل 16 ماہ سے مفلوج ، خواجہ آصف

9 مئی بڑا سانحہ ،سزا ، جزا کا عمل  16 ماہ سے مفلوج ، خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے 9 مئی کوملک کی اساس پروارکیا گیا، وطن عزیز میں اتنا بڑا سانحہ ہوا اور سزا اورجزا کا عمل 16 ماہ سے مفلوج ہے ۔

وزیردفاع نے اپنے بیا ن میں کہابرطانیہ میں حالیہ فسادات نے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، فسادات میں ایک ہزارسے زائد گرفتاریاں ہوئیں، برطانوی عدالتوں نے 500 سے زائدافراد پرفرد جرم عائد کر دی۔خواجہ آصف نے کہا 125 افراد کے قریب افراد کو قید کی سزائیں ہوچکی ہیں، 3 درجن کے قریب آن لائن جرائم کے مرتکب پائے گئے ۔وزیردفاع نے کہا 9 مئی کوسازش کے تحت مسلح بغاوت برپا کی گئی، مختلف شہروں میں دفاعی تنصیبات پرحملے ہوئے ، وطن عزیز میں قانون یرغمال ، عملداری ذاتی خواہشات کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں