علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے شیخ وقاص کو پنجاب کا صدر بنانے کی درخواست

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی  سے شیخ وقاص کو پنجاب کا  صدر بنانے کی درخواست

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی عہدیداروں کی تبدیلی کیلئے بانی پی ٹی آئی سے درخواست کر دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے حماد اظہر کی جگہ شیخ وقاص کو لانے کے لیے سفارش کی، انہوں نے شیخ وقاص اکرم کا نام حماد اظہر کے متبادل کے طور پر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو پنجاب کا صدر بنانے کیلئے شبلی فراز اور بانی پی ٹی آئی کو قائل کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں