توشہ خانہ:عمران ، بشریٰ کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

توشہ خانہ:عمران ، بشریٰ کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت سے نیب کے توشہ خانہ ٹوریفرنس میں عمران خان اور بشری ٰبی بی نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا ، عدالت نے درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کردیئے ۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں میں فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرنے اور درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ،عدالت نے درخواستوں پر نیب کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت30 اگست تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں