بجلی چوری میں مزید 40 فیصد کمی لائی جائے گی، اویس لغاری

بجلی چوری میں مزید 40 فیصد کمی لائی جائے گی، اویس لغاری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر توانائی سرداراویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں پاور سیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، پاور سیکٹر میں اصلاحات لانے کیلئے ایکشن پلان مرتب کر کے اس میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔

گیپکو کی کارکردگی اور بجلی چوری کے خلاف مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی وجہ سے ملکی معیشت کو بڑا دھچکا لگ رہا تھاجس کی وجہ سے حکومت نے اس پر قابو پانے کیلئے جراتمندانہ اقدامات کئے ، ہم نے وزیر اعظم کی ہدایات پر انقلابی اصلاحات اپنا کر بجلی کے بحران پر قابو پالیا ہے ، بجلی چوری میں مزید 40 فیصد کمی لائی جائے گی۔وزیر توانائی نے کہاکہ کسٹمر کیئر ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ بجلی چوری و دیگر کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ گیپکو کی کارکردگی دوسری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بہتر ہے ۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے اوراس سلسلے میں حکومت پنجاب کے تعاون سے بجلی صارفین کو 45ارب روپے کا ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے تاکہ وہ باآسانی بلوں کی ادائیگی کر سکیں۔کسٹمر کئیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گیپکو ملازمین اور افسروں کی جانب سے صارفین کو سروسز کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں